تعلیم و روزگار

تلنگانہ کے 3 گورنمنٹ ڈگری کالجس کو اٹانمس کا درجہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال ریاست میں 11 گورنمنٹ ڈگری کالجس کو آٹو نمس کادرجہ دیاگیاتھا جس کے بعد ریاست میں آٹونمس کالجس کی تعداد بڑھ کر 14ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مزید تین سرکاری ڈگری کالجس کو اٹانمس کا درجہ فراہم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار

ان تین کالجس کو نیشنل اکریڈیشن کمیٹی کی جانب سے A گریڈ فراہم کرنے کے بعد یوجی سی سے اٹانمس کا درجہ دیا جاتاہے جن میں تین سرکاری ڈگری کالجس کو اٹانمس کا درجہ دیاگیا‘ ان میں کاماریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج‘ نلگنڈہ گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج اور نرسم پیٹ گورنمنٹ ڈگری کالج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ریاست میں 11 گورنمنٹ ڈگری کالجس کو اٹانمس کادرجہ دیاگیاتھا جس کے بعد ریاست میں اٹانمس کالجس کی تعداد بڑھ کر 14ہوگئی۔

یوجی سی کی جانب سے اٹانمس کالجس کا درجہ دینے کے متعلق شرائط میں حالیہ عرصہ کے دوران کچھ ترامیم کی گئی۔ اتانمس درجہ کے لیے یونیورسٹی سے قطع تعلق راست یوجی سی کو درخواست دینے کے لیے خصوصی پورٹل تیارکیاگیاتھا۔

کالج کے قیام کے 10سال مکمل ہونے اور ایس اے سی سے Aگریڈ حاصل کالجس پر درجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ابتداء میں 15 سال کے لیے یہ درجہ دیا جائے گا اور بعد میں درجہ برقرار رہنے کی صورت میں ہمیشہ کے لیے خود اختیار بنادیا جائے گا۔

این اے سی A گریڈ حاصل نہ ہونے والے کالجس کے کم از کم 3 برانچس کو این بی اے اکریڈیشن حاصل رہنے پر آٹو نمس درجہ دیاجائے گا۔