تلنگانہ
ٹرینڈنگ

غریب مسلم خاندان کو مندر کے پجاری نے بیل کا عطیہ کردیا (ویڈیو)

مندر کے پجاری نے غریب مسلم خاندان کو اس لئے بیل عطیہ کردیا کیونکہ یہ کسان مسلم خاندان کا بیل کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ مندر کے پجاری کے اس اقدام کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال سامنے آئی ہے۔ غریب مسلم کسان کو مندر کے پجاری نے بیل کا عطیہ دے دیا۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی تحفہ میں دی گئی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے تعلق سے صارفین کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی یہ ایک بہترین مثال ہے۔ مندر کے پجاری نے غریب مسلم خاندان کو اس لئے بیل عطیہ کردیا کیونکہ یہ کسان مسلم خاندان کا بیل کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ مندر کے پجاری کے اس اقدام کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔