دہلی

کیا بی جے پی گستاخ ملعونہ نپور شرما کو رائے بریلی سے اپنا امیدوار بنائے گی؟

نوپور شرما نے سال 2015 میں ایک ٹی وی شو کے دوران گستاخانہ کلمات ادا کئے تھے، جس کے بعد مسلمانوں میں پائی جانے والی شدید برہمی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اس معلون کو پارٹی سے معطل کردیا تھا۔

دہلی: گستاخ ملعونہ نوپور شرما سے متعلق بی جے پی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسام کے چیف منسٹر کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ نوپورشرما رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

نوپور شرما نے سال 2015 میں ایک ٹی وی شو کے دوران گستاخانہ کلمات ادا کئے تھے، جس کے بعد مسلمانوں میں پائی جانے والی شدید برہمی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اس معلون کو پارٹی سے معطل کردیا تھا۔

اب تازہ ترین اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ نپور شرما رائے بریلی سے انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں اورحکمراں جماعت بی جے پی اسے اپنا امیدواربنائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے توہین آمیز بیانات پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ توہین آمیز بیانات نے ملک کی سالمیت کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، نپور شرما اور ان کی زہریلی زبان نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔  سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نپور شرما نے سب کو مشکل میں ڈال دیا ہے، اس وقت ملک میں جو صورتحال ہے، اس کی ذمہ دار نپور شرما ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ادئے پور میں جو واقعہ ہوا اس کی ذمہ دار بھی نپور شرما ہیں، نپور شرما کو توہین آمیز بیانات پرملک سے معافی معافی مانگنی چاہئے، وہ خود کو کیا سمجھتی ہیں؟ بطور بی جے پی ترجمان ان کے پاس طاقت ہے تو وہ جو چاہیں کہیں گی۔