پاکستان میں فلم ”باربی“پر عارضی امتناع
پاکستان کے پنجاب سنسر بورڈ نے اس پر اُس کے ”قابل ِ اعتراض“ مواد کی وجہ سے عارضی امتناع عائد کردیا ہے۔ ڈیلی پاکستان کے بموجب قابل اعتراض مواد ہٹالیا جائے تو فلم پر امتناع برخاست ہوجائے گا۔

نئی دہلی: ”باربی“ دنیا بھر کی تھیٹرس میں دکھائی جارہی ہے لیکن پاکستان میں اس فلم کے لئے مشکل بڑھ رہی ہے کیونکہ اسلام آباد نے اس کی ہم جنس پرست (LGBTQ+) تھیم (مرکزی خیال) کی وجہ سے اس پر امتناع عائد کردیا ہے۔ کئی انتہاپسند اس کی مخالفت کررہے ہیں۔
پاکستان کے پنجاب سنسر بورڈ نے اس پر اُس کے ”قابل ِ اعتراض“ مواد کی وجہ سے عارضی امتناع عائد کردیا ہے۔ ڈیلی پاکستان کے بموجب قابل اعتراض مواد ہٹالیا جائے تو فلم پر امتناع برخاست ہوجائے گا۔ پنجاب سنسر بورڈ حکام فلم کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وہ فلم کی نظرثانی کردہ کاپی جاری کریں گے جو بعد کی تاریخ میں پاکستانی سنیما ہالوں میں دکھائی جائے گی۔ یہ عمل مکمل ہونے میں 2 دن لگیں گے۔ پاکستان اس فلم پر امتناع عائد کرنے والا واحد ملک نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات‘ مصر‘ قطر‘ ایران اور سعودی عرب جیسے دیگر اسلامی ممالک بھی فلم باربی پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔ دیگر ممالک نے عارضی پابندی عائد کی ہے لیکن ایران نے اسے مستقل ممنوع قراردیا ہے۔ اسلامی ممالک کے علاوہ روس‘ ویت نام اورفلپائن نے بھی فلم پر امتناع عائد کیا ہے۔