ایشیاء

کازان ہوائی اڈے پر پروازوں کی عارضی پابندیاں عائد

یہ اطلاع ملک کی فضائی سلامتی کی نگرانی کرنے والے ادارے روساویاتسا کے ترجمان آرٹم کورینکوف نے دی۔

ماسکو: شہری ہوا بازی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے روس کے کازان ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد اور روانگی پر عارضی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ یہ اطلاع ملک کی فضائی سلامتی کی نگرانی کرنے والے ادارے روساویاتسا کے ترجمان آرٹم کورینکوف نے دی۔

ترجمان کورینکوف نے پیر کے روز کہا کہ یہ پابندی کازان کے میئر کے دفتر نے ہنگامی حالات کی وزارت کی ہدایت پر شہریوں کو ڈرون حملوں کے خطرے سے خبردار کرنے کے بعد عائد کی ہے۔

ترجمان نے ٹیلی گرام پر کہا، "شہری طیاروں کی پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، کازان ہوائی اڈے پر آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔”

انہوں نے کہا، "فلائٹ کے عملہ، ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور ہوائی اڈے کی خدمات اپنی پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔”