تلنگانہ

تلنگانہ کے میڈی گڈہ بیریج کی عارضی مرمت کے اقدامات

تلنگانہ کے میڈی گڈہ بیریج کی عارضی مرمت کے لئے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔بیریج کے 7ویں بلاک میں ایریا کلیئرنس کا کام کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڈی گڈہ بیریج کی عارضی مرمت کے لئے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔بیریج کے 7ویں بلاک میں ایریا کلیئرنس کا کام کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کے ٹی آر کے خلاف کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی(این ڈی ایس اے) کمیٹی کے بشمول ماہرین کی تجاویز کے مطابق حکومت بیریج کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔

اسی کے تحت بیریج کی 15ویں گیٹ کو اٹھایا گیا۔ 16 سے 22 گیٹس کو اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ گیٹ ماہرین کی نگرانی میں اٹھائے جائیں گے۔لکشمی بیریج جسے میڈی گڈہ بیریج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،کالیشورم پروجیکٹ کا اسٹارٹنگ پوائنٹ ہے۔

اس میں ایلم پلی اورمیڈی گڈہ کے درمیان تین بیریجس کی تعمیر کی گئی ہے جس کا مقصد دریائے گوداوری کے پانی کو پینے اور آبپاشی کے لیے استعمال کرنا ہے۔

یہ بیریج جئے شنکربھوپال پلی کے میڈی گڈہ گاوں میں ہے۔لکشمی بیراج کا ایک ستون، جسے میڈی گڈہ بیریج ہفتہ 21 اکتوبر 2023 کی رات کو پانی کے شدید بہاو کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔

1.6 کلومیٹر بیریج کے ستون نمبر 19 کو نقصان پہنچا۔ ستون 19 کے علاوہ ستون 20 اور 21 میں بھی دراڑیں پڑ گئیں تھیں۔