امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج
کمشنر پولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جعلی ویڈیو معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو کوگشت کرانے کے خلاف جملہ 27 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جعلی ویڈیو معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو کوگشت کرانے کے خلاف جملہ 27 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کو مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کے موبائل فونس اور لیاپ ٹاپس ضبط کر لیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹرانتظامیہ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلات کے مطابق ویڈیو وائرل یہیں سے ہوا تھا جس کی ہم تحقیقات کر رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس نے ان سے اسی معاملے میں ملاقات کی تھی۔
انہوں نے یہاں درج ایف آئی آر کی تفصیلات طلب کی ہیں اور انہوں نے مطلوبہ تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ سرینواس ریڈی نے بتایا کہ فی الحال معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
فون ٹیا پنگ کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور تمام تفصیلات سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پربھاکر راؤ کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کریں گے۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ملزمان نے اس کیس میں جتنے بھی شواہد ضائع کئے ہیں۔ پولیس نے بڑی محنت سے شواہد اکٹھاکئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی بھی ملوث ہواس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سرینواس ریڈی نے واضح کیا کہ پولیس افسران اور قائدین قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔