حیدرآباد

غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام

غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ دس روزہ تقریبات کا شاندار اور یادگار اختتام ہوا۔ اس موقع پر پرچم کشائی، طلبہ کی تعلیمی و ثقافتی سرگرمیاں، انعامات کی تقسیم اور اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنے والی خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔

حیدرآباد: غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ دس روزہ تقریبات کا شاندار اور یادگار اختتام ہوا۔ اس موقع پر پرچم کشائی، طلبہ کی تعلیمی و ثقافتی سرگرمیاں، انعامات کی تقسیم اور اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنے والی خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تعلیمی و ثقافتی سرگرمیاں
جشن کے دوران طلبہ کے مابین ڈرائنگ و پینٹنگ، تقریری و تحریری مقابلے، انڈور و آؤٹ ڈور گیمز، ڈرامے اور کلچرل پروگرامز کا اہتمام کیا گیا، جن میں تقریباً 200 طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

صدر مدرس کا ولولہ انگیز خطاب
اختتامی تقریب میں صدر مدرس جناب شاہد علی حسرت نے پرچم کشائی انجام دی اور اپنے خطاب میں کہا کہ "یومِ آزادی قربانیوں کی یاد دہانی ہے، ہمیں تعلیم کو سب سے بڑا ہتھیار بنا کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا”۔ انہوں نے حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے والے اشعار بھی پیش کیے۔

ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ
جون اور جولائی کے لیے ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ بھی دیا گیا۔ پرائمری سطح پر محترمہ حمیرا فاطمہ اور ہائی اسکول سطح پر محترمہ فرحین خاتون کو صدر مدرس کے ہاتھوں شال پوشی، سرٹیفکیٹ اور مومنٹو پیش کیے گئے۔

اساتذہ اور مہمانان کی شرکت
جشن کی کامیابی میں قدسیہ سلطانہ، سید خالد، محمد رفیع، سمرین بیگم، عرفانہ انجم، نسیم النساء، شیخ شگفتہ یاسمین، میمونہ بیگم، فرحین خاتون، نجمہ بیگم، عطیہ طلعت، حمیرا فاطمہ، عارفہ بیگم، نازیہ تنویر، سوری ولیم، دیویا، اکشایہ، رقیہ بیگم، اعجاز الدین، عبید، عبدالحفیظ، محمد تمیم الدین، عبدالوحید خان، اقبال حسین، سید سلیم الدین اور محمد عبدالفرید سمیت دیگر اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں SMC چیئرمین جناب میر صادق علی، صفا این جی او کے ذمہ داران اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

ثقافتی پروگرام اور اظہارِ تشکر
طلبہ نے ملی نغمے، ڈرامے اور فنونِ لطیفہ کے مختلف مظاہرے پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ پروگرام کی فوٹو اور ویڈیو کوریج میڈیا سیکریٹری جناب سوری ولیم نے انجام دی۔
تقریب کے اختتام پر سید خالد نے تمام اساتذہ، طلبہ، والدین اور مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا۔