آندھراپردیش

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملات

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔اس طرح سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر38تک جاپہنچی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔اس طرح سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر38تک جاپہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

ان میں 25مریض اسپتالوں اور گھروں میں الگ تھلگ زیرعلاج ہیں۔اس وبا کے مثبت معاملات میں اضافہ کے پیش نظرعوام میں تشویش دیکھی جارہی ہے۔

گذشتہ سال دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں کورونا کے معاملات درج کئے گئے تھے۔24دسمبر کوایک خاتون کی کورونا سے موت کی بھی اطلاع ملی ہے۔

اس خاتون کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں کا کوویڈ معائنہ کروایاگیا تھا تاہم وہ منفی پائے گئے۔اس موت کے بعد ضلع بھرمیں چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط کریں۔