آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں دو تیندووں کی ہلاکت سے سنسنی، حکام کی جانچ جاری

پہلا واقعہ چتور ضلع کے چندرگری منڈل کے رنگم پیٹ گاؤں میں پیش آیا جہاں کو نیرو کے قریب ایک تیندوے کی لاش ملی ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق، مرنے والا تیندوا ایک سال کا نر تھا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو تیندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس واقعہ نے مقامی افرادمیں سنسنی پھیلا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

پہلا واقعہ چتور ضلع کے چندرگری منڈل کے رنگم پیٹ گاؤں میں پیش آیا جہاں کو نیرو کے قریب ایک تیندوے کی لاش ملی ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق، مرنے والا تیندوا ایک سال کا نر تھا۔

اس کے گلے اور پنجوں کے قریب شدید زخم پائے گئے ہیں۔اسی دوران ایک اور تیندوے کی لاش نیلور ضلع کے کلووائی منڈل کے چنتل آتماکور کے نزدیک ”تلگو گنگا” جنوبی نہر میں ملی ہے، جس سے علاقہ میں مزید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

حکام دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا ان تیندووں کو کسی نے مارا ہے یا وہ کسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ فی الحال ہلاک ہونے والے تیندووں کے بارے میں مکمل تفصیلات آنا باقی ہے۔