تلنگانہ

سبیتا اندرا ریڈی کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس, اسکولی طلبہ کیلئے ناشتہ اسکیم کا جلد آغاز

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 'مکھیا منتری الپا ہارا اسکیم' پرعمل آوری کے لئے انتظامات مکمل کریں جس کا مقصد سرکاری اسکولوں میں طلباء کو مفت ناشتہ فراہم کرنا ہے۔

حیدرآباد: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ‘مکھیا منتری الپا ہارا اسکیم’ پرعمل آوری کے لئے انتظامات مکمل کریں جس کا مقصد سرکاری اسکولوں میں طلباء کو مفت ناشتہ فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
سبیتااندرا ریڈی نے تمثیلی ایمسیٹ کا پوسٹر جاری کیا
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

آج سیکرٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سی ایم او سکریٹری سمیتا سبھروال، ایجوکیشن سکریٹری واکٹی کرونا، اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹر دیوسینا، محکمہ تعلیم کے افسران اور اکشے پاترا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ریاست بھر میں جماعت اول تا دسویں جماعت تک کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کیلئے دسہرہ تہوار سے ناشتہ اسکیم’ شروع کی جائے گی۔

انہوں نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ مینو کا جلد فیصلہ کریں اور اس کیلئے انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی دوسری ریاست ہوگی جو اسکولوں میں ناشتہ فراہم کرے گی۔ سبیتا اندرا ریڈی نے حکام کو مشورہ کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پڑھائی کی طرف توجہ بڑھانے کیلئے شروع کی گئی اسکیم میں کوئی نقص پیدا نہ ہو۔

اس اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کی ذمہ داری ضلعی سطح پر کلکٹر کو سونپی جائے گی۔ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی غذائیت فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی اس اسکیم کی کامیابی کے لیے سرکاری محکموں کو باہمی  تال میل سے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا اس اسکیم کے نفاذ سے 27,147 اسکولوں کے تقریباً 23 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید  نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو پہلے ہی مڈ ڈے میل اسکیم میں طلباء میں باریک  چاول اور انڈے فراہم کررہی ہے۔