تلنگانہ

عادل آباد میں دیہاتیوں کا جنگلات کے عہدیداروں پر حملہ کے بعد کشیدگی

بتایاجاتا ہیکہ مقامی افرادنے کارڈن سرچ کے دوران گاؤں کے کئی افراد سے ساگون کی لکڑی ضبط کرنے پر عہدیداروں پر یہ حملہ کیا۔ اس حملہ میں جنگلات کے ایک عہدیدارجادھو نیشی لال زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں دیہاتیوں کے جنگلات کے عہدیداروں پر حملہ کے بعد ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی۔یہ واقعہ ضلع کے کیشاواپٹنم گاؤں میں اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں پر مبینہ طور پر حملہ کیا اور لکڑی کو منتقل کرنے پر گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار

بتایاجاتا ہیکہ مقامی افرادنے کارڈن سرچ کے دوران گاؤں کے کئی افراد سے ساگون کی لکڑی ضبط کرنے پر عہدیداروں پر یہ حملہ کیا۔ اس حملہ میں جنگلات کے ایک عہدیدارجادھو نیشی لال زخمی ہوگیا۔

جنگلات کے عہدیداروں پر حملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس عہدیدارموقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔