میاں پور میں خوفناک سڑک حادثہ ،اسکولی بس کی ٹکر سے ایک شخص موقع پرہی ہلاک( ویڈیو وائرل)
حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکول بچوں کو لے جانے والی ایک بس نے سڑک پر ایک شخص کو ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حیدرآباد: میاپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اسکول بس ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکول بچوں کو لے جانے والی ایک بس نے سڑک پر ایک شخص کو ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ماہرین اور ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اسکول بسیں چلانے والے ڈرائیوروں کو غیر معمولی صبر و تحمل کے ساتھ گاڑی چلانی چاہیے، کیونکہ ان کے ذمہ ننھے بچوں کی جان کی حفاظت ہوتی ہے۔ اسی لیے اسکول انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ صرف تجربہ کار اور ذمے دار ڈرائیوروں کو ہی ملازمت پر رکھیں۔
والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسکول کی بس سروس کا خود معائنہ کریں، ڈرائیور کی تربیت، رویے اور ڈرائیونگ طرز کا جائزہ لیں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچا جا سکے۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک جان کے ضیاع کا سبب بنا بلکہ اسکول ٹرانسپورٹ نظام کی خامیوں کو بھی بے نقاب کر گیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر موثر اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔