مشرق وسطیٰ

حوثی گروپ نے برٹش، اسرائیلی اور امریکی جہازوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا

یمن کے باغی حوثی گروپ نے گزشتہ 72 گھنٹے میں برٹش، اسرائیلی جہازوں اور امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ فوجی آپریشن شروع کیے ہیں۔

صنعا: یمن کے باغی حوثی گروپ نے گزشتہ 72 گھنٹے میں برٹش، اسرائیلی جہازوں اور امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ فوجی آپریشن شروع کیے ہیں۔

حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے گروپ کے المسیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

بیان کے مطابق یہ کارروائیاں متعدد بیلسٹک میزائلوں سے کی گئیں اور اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا۔

ساریہ کے مطابق، اس گروپ نے بحیرہ احمر میں برطانوی جہاز ہوپ آئی لینڈ اور دو اسرائیلی بحری جہازوں، ایم ایس سی گریس ایف اور ایم ایس سی جینا کو نشانہ بنایا۔ دیگر دو کارروائیوں میں بحیرہ احمر میں کئی امریکی فوجی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور سہ پہر 3 بجے کے درمیان یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ایک موبائل میزائل سسٹم کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا اور بحیرہ احمر کے اوپرایک بغیر پائلٹ ہوائی وہیکل کو بھی مارگرایا۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ "اتحاد کے جہاز نے شام 6 بجے کے قریب آنے والے اینٹی شپ میزائل کا پتہ لگا کر اسے کامیابی سے تباہ کر دیا۔”

a3w
a3w