ایشیاء

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کردیں گے: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چند دنوں میں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس بلایا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان/لاہور: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ چند دنوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کے درمیان ملک بھر سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدرعمران خان نے ان کی آٹھ ماہ کی مدت کار کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

 پیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چند دنوں میں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس بلایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن حکومت اسے بہت جلد کچل دے گی اور اس کی واپسی کو روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

بنوں میں گزشتہ ہفتے سیکیورٹی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں میں پیش آنے والا واقعہ دل دہلا دینے والا تھا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب آپریشن کرکے کمپاؤنڈ پر قبضہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں، اس واقعے میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکار ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

a3w
a3w