حیدرآباد

اسٹارٹ اپس میں امریکی فرم 100 ملین کی سرمایہ کاری کرے گی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو بھی موجود تھے جو کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور نئی شراکت داریوں کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔

حیدر آباد: امریکہ کی انوسمنٹ فرم ڈبلیو کے ہولڈنگس کی جانب سے 5 برسوں میں اسٹارٹ اپس تلنگانہ میں 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اِس کا اعلان فرم نے وی ہب کے ساتھ یادداشت مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کرتے ہوئے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب
حکومت تلنگانہ، نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لے رہی ہے
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

 اِس موقع پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور وزیر صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو بھی موجود تھے جو کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور نئی شراکت داریوں کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی پہلی ریاستی زیر قیادت نوڈل آرگنائزیشن کی جانب سے بھی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

 یہ تنظیم نئے خاتون صنعتکاروں کے لئے سرگرم ہے۔ پھانی کارا اور گریگ والش جن کا تعلق والش کارا ہولڈنگس سے ہے اور سیتا پالاچولا، چیف ایگزیکٹیو وی ہب نیویارک میں ہوئے یادداشت مفاہمت کے موقع پر تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے تعلق سے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہے۔

چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) کے مطابق ریونت ریڈی نے اِس کامیابی پر تمام ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نئے خاتون صنعتکاروں کی جانب سے بھی تلنگانہ کی ترقی میں توقع ہے کہ نمایاں رول ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی سماج ترقی نہیں کرسکتا۔

 چیف منسٹر نے کہا کہ ہم تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ ہماری یہ کوششیں ثمر آور ثابت ہوں گی۔ گریگ والش نے تلنگانہ ایکو سسٹم، اسٹارٹ اپس شہری اور تلنگانہ کی دیہی ترقی کا تذکرہ کیا۔

 گریگ نے کہا کہ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے جس کے بعد حیدرآباد میں کیرئیر کا آغاز کیا اور اب یہاں خدمات انجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ وہ ہندوستان اور حیدر آباد سے وابستہ رہیں اور یہاں تعلیم حاصل کرکے اِس عہدہ پر یہاں فائز ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر دفتر کے مطابق ریونت ریڈی اِس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کی راہ ہموار کی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اِس مقصد کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور پروگراموں کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ انہوں نے اِس سلسلہ میں وی ہب کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں گے۔ اِس مقصد کے لئے انہوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق فلیگ شپ پروگرام کا بھی تذکرہ کیا جو کہ ہندوستان کی خاتون نئی صنعتکاروں سے متعلق ہے۔

 اِس دوران بتایا گیا کہ چیف منسٹر، وزیر صنعت سریدھر بابو اور دوسرے عہدیداروں نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کرکے مختلف اُمور پر بات چیت کی۔

وفد کے ارکان نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی جانب سے توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج کا دورہ یہ تاریخی نوعیت کا ہے۔ امریکی معیشت کے لئے مذکورہ اسٹاک ایکسچینج معاشی نقطہئ نظر سے ایک اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

a3w
a3w