امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا

مردہ قراردی جانے والی امریکی خاتون 30 سال بعد زندہ نکلی

اسے آخری بار 1992 میں پٹسبرگ، پنسلوانیا میں دیکھا گیا تھا۔ لاپتہ ہونے کے بعد خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ملنے پر اسے قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مذکورہ خاتون زندہ اور پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں 30 سال پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وہ زندہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سال قبل پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)

 اسے آخری بار 1992 میں پٹسبرگ، پنسلوانیا میں دیکھا گیا تھا۔ لاپتہ ہونے کے بعد خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ملنے پر اسے قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مذکورہ خاتون زندہ اور پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پیٹریشیا لاپتہ ہونے سے قبل لفٹ آپریٹر کا کام کررہی تھیں اور اسی وقت ان میں شیزوفرینیا کے آثار پیدا ہوچکے تھے۔ خیال یہ ہے کہ وہ ایک بحری جہاز کے ذریعے پورٹوریکو گئیں اور وہاں بھی تبلیغ کے لیے جارہی تھیں۔ اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ انہیں پہچانے یا نہیں، پھر بھی وہ پیٹریشیا سے ملکر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں۔

پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے خاتون کے اہلخانہ کو چند روز قبل بتایا ہے کہ پیٹریشیا کوپٹا کا سراغ مل گیا ہے وہ اس وقت امریکی ریاست پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں ہے۔

اس وقت پیٹریشیا کی عمر 83 برس ہے اور ڈیمنشیا کی مرض میں مبتلا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لاپتہ ہونے کے سات برس بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پیٹریشیا کے شوہر86 سالہ باب کوپٹا نے 30 سال بعد بیوی کے زندہ ہونے کی نوید سن کر کہا کہ انہیں یہ جان کر سکون ملا ہے کہ ان کی بیوی زندہ ہیں اور انہیں مارکر کسی جگہ نہیں پھینکا گیا ہے۔ باب نے یہ بھی کہا کہ انہیں اور اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ وہ پورٹو ریکو میں کہیں موجود ہیں اور زندہ ہیں۔