سوشیل میڈیایوروپ
ٹرینڈنگ

خوفناک لمحہ: لائیو شو کے دوران مگرمچھ نے ٹرینر کا ہاتھ چباڈالا (ویڈیو)

یہ واقعہ تھائی لینڈ کے ایک مشہور چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں پر ٹرینرز سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے مگر مچھوں کے ساتھ مختلف لائیو شوز کرتے ہیں جسے دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔

تھائی لینڈ: چڑیا گھر میں مگر مچھ نے زو کیپر کا ہاتھ چبا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ تھائی لینڈ کے ایک مشہور چڑیا گھر میں پیش آیا تھا جہاں پر ٹرینرز سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے مگر مچھوں کے ساتھ مختلف لائیو شوز کرتے ہیں جسے دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔

اسی طرح کے ایک لائیو شو کے دوران جب ٹرینر نے اپنا ہاتھ مگر مچھ کے منہ میں داخل کیا تو مگر مچھ نے کچھ دیر تک اپنے دونوں جبڑوں کو کھولے رکھا۔

اسی دوران ٹرینر نے اپنا ہاتھ مگر مچھ کے منہ میں مزید اندر داخل کرتے ہوئے حلق تک لے جانے کی کوشش کی جس پر مگر مچھ نے اپنے دونوں جبڑوں کو مضبوطی کے ساتھ بند کرلیا۔

خوش قسمتی سے ٹرینر کچھ ہی سکنڈ بعد اپنا ہاتھ مگر مچھ کے منہ سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد اسکو اپنا ہاتھ تھام کر وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w