تلنگانہ

ایپ سے یوریا کی بکنگ، کھاد کی کالابازاری روکی جاسکے گی

اس سے قبل یہ ایپ تجرباتی طور پر صرف پانچ اضلاع میں دستیاب تھی لیکن اب وزیر زراعت ناگیشور راؤ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سیزن (خریف) سے ریاست کے تمام اضلاع کے کسان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے کسانوں کی سہولت کے لئے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ریاست میں یوریا بکنگ ایپ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

اس سے قبل یہ ایپ تجرباتی طور پر صرف پانچ اضلاع میں دستیاب تھی لیکن اب وزیر زراعت ناگیشور راؤ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سیزن (خریف) سے ریاست کے تمام اضلاع کے کسان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس ایپ کے ذریعہ کسانوں کو کھاد کی دکانوں پر گھنٹوں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ منٹوں میں اپنی ضرورت کے مطابق یوریا بک کر سکیں گے۔


اس ڈیجیٹل سسٹم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے یوریا کی ذخیرہ اندوزی اور کالابازاری کا خاتمہ ہوگا۔ حکومت کے پاس ریئل ٹائم ڈیٹا موجود ہوگا کہ کس علاقہ میں کتنا اسٹاک دستیاب ہے اور کس کسان کو کتنی کھاد دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے بھی تلنگانہ کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔

وزیر زراعت نے نامیاتی مصنوعات کے نام پر مارکٹ میں ہونے والی دھوکہ دہی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایک نئی ایپ متعارف کرائی جائے گی جو نامیاتی فصلوں کی سرٹیفیکیشن کرے گی۔

اس ایپ کے ذریعہ صارفین یہ جان سکیں گے کہ کوئی خاص پروڈکٹ کس کسان نے اور کن حالات میں اگائی ہے، جس سے نہ صرف کسانوں کو اپنی محنت کا صحیح دام ملے گا بلکہ صارفین بھی نقلی لیبل والی مصنوعات سے بچ سکیں گے۔ یہ ایپ فی الحال تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے لانچ کر دیا جائے گا۔