حیدرآباد

7 ماہ کی لڑکی کی نعش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا

ڈاکٹروں نے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ بیگم پیٹ میں سات ماہ کی لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ رسول پورہ کے بھوانی پرساد اور پوانی کے چار بچے ہیں۔شوہر اوربیوی جھگڑوں کی وجہ سے تنہازندگی گزارتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تینوں بچے اپنے باپ کے ساتھ رہتے ہیں، ماں پوانی اپنی سات ماہ کی بیٹی ورشیکا کے ساتھ انا نگر میں رہتی ہے۔ لڑکی ورشیکا کی مشتبہ موت اس ماہ کی 7 تاریخ کو ہوئی۔

بھوانی پرساد، جس کو اس معاملے کے بارے میں تاخیر سے اطلاع ملی نے بیگم پیٹ پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اسے اپنی بیٹی کی موت پر شبہ ہے۔ پولیس نے باپ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔بعد ازاں پولیس نے شمشان گھاٹ میں دفن لڑکی کی لاش کو نکالا۔

ڈاکٹروں نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ لڑکی کی موت طبعی تھی یا پھر اس کا قتل کیاگیا۔