بھارت

راہول گاندھی نے دہلی سے چندی گڑھ کا سفر ٹرک کے ذریعہ کیا

ویڈیو میں، گاندھی، سفید ٹی شرٹ میں ملبوس، ٹرک پر چڑھتے اور سواری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پیر کی رات ٹرک سے دہلی سے چنڈی گڑھ کے سفرپر نکلے اور ڈرائیوروں سے ان کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
ٹماٹروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

کانگریس نے منگل کو ٹویٹ کیا، "عوامی لیڈر راہل گاندھی ٹرک ڈرائیوروں کے درمیان پہنچے اور ان کے مسائل جانے۔ راہل جی نے دہلی سے چنڈی گڑھ کا سفر کیا۔ ٹویٹ کے ساتھ کانگریس نے گاندھی کا 32 سیکنڈ کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں، گاندھی، سفید ٹی شرٹ میں ملبوس، ٹرک پر چڑھتے اور سواری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس سے پہلے کانگریس کے سابق صدر نے مکھرجی نگر میں یو پی ایس سی امیدواروں سے بات چیت کی تھی۔

a3w
a3w