تلنگانہ

مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا

مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

اس جائزہ میں سی ای او وکاس راج، پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں اور تمام اضلاع کے انتخابی عہدیداروں نے شرکت کی جس میں رائے دہی کے دن کئے جانے والے اقدامات،ا ٓزادانہ، منصفانہ اور کسی بھی ناگہانی واقعہ کے بغیر رائے دہی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

انتظامیہ نے رائے دہی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ سنٹرل فورسس بھی تلنگانہ میں پہلے سے موجود ہے۔

حساس مقامات اور ماؤنواز سے متاثرہ علاقوں میں اضافی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ایسے تمام افراد جو متعلقہ حلقوں سے تعلق نہیں رکھتے وہ متعلقہ حلقوں میں نہ رہیں۔