تلنگانہ

آنکھوں کی روشنی پروگرام، ایک کروڑ سے زائد افراد کی آنکھوں کے معائنے کئے گئے

حیدرآباد: تلنگانہ میں آنکھوں کی روشنی پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عمل جاری ہے۔ اب تک اس پروگرام کے تحت 1,52,61,763 افرادکی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آنکھوں کی روشنی پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عمل جاری ہے۔ اب تک اس پروگرام کے تحت 1,52,61,763 افرادکی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

ریڈنگ گلاسس21,66,306 افراد میں تقسیم کیے گئے اور 17,41,782 افراد کے لئے دیگر گلاسس تجویز کیے گئے۔

1,13,52,870 افراد آنکھوں کے مسائل سے پاک پائے گئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے جاریہ سال 19 جنوری کو اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیاتھا۔

بعد ازاں ریاست کے تمام دیہاتوں اور ٹاونس میں شہریوں کی آنکھوں کے معائنے کئے جارہے ہیں۔

اب تک 11634 گرام پنچایتوں میں معائنے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر 592 پنچایتوں میں معائنے جاری ہیں۔

a3w
a3w