مرکزی حکومت نے آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کا اعلان کردیا
ویشنو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ساتویں پے کمیشن کی تشکیل 2016 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات 2026 میں ساتویں پے کمیشن کے ختم ہونے کے بعد نافذ کی جائیں گی۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی ملازمین کے لئے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ کے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں بے ساختہ جانکاری دی۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمیشن کی تشکیل کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ موضوع کابینہ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی آٹھویں پے کمیشن کے چیئرمین اور اراکین کے ناموں کے اعلان اور کمیشن کے سامنے غور کیے جانے والے نکات سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔
ویشنو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ساتویں پے کمیشن کی تشکیل 2016 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات 2026 میں ساتویں پے کمیشن کے ختم ہونے کے بعد نافذ کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے اس سے پہلے ایک نئے پے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کا جائزہ لینے کے لیے بروقت تشکیل کئے جانے والے نئے پے کمیشن کی سفارشات سے تقریباً 50 لاکھ مرکزی ملازمین مستفید ہوں گے ۔