امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ نے سماعت کے دوران جج کو ڈانٹ دیا

سابق امریکی صدر نے جج کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود کمرہ عدالت کو انتخابی دنگل میں تبدیل کردیا، بولے پراسیکیوٹرز کی کوشش ہے کہ انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکیں اور اگر وہ اس پر بات نہیں کرسکتے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سماعت کے دوران عدالت میں جج کو ڈانٹ دیا، جج نے ٹرمپ کے وکیل کو تنبیہ کردی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر نے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس آرتھر انگورن کے گھر پر بم حملے کی دھمکی دی۔

متعلقہ خبریں
عدالت نے ایک شخص اور خاندان کے 5 ارکان کو ہلاکت کے الزام سے بری کردیا
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے

سماعت کے دوران سابق امریکی صدر حتمی دلائل خود دینا چاہتے تھے تاہم بعض پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔ جج آرتھر نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل کو سننے کے بعد سابق صدر کو اضافی مگر مختصر بیان کی اجازت دی تو ساتھ ہی کہا کہ وہ کمرہ عدالت کا احترام کریں۔

سابق امریکی صدر نے جج کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود کمرہ عدالت کو انتخابی دنگل میں تبدیل کردیا، بولے پراسیکیوٹرز کی کوشش ہے کہ انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکیں اور اگر وہ اس پر بات نہیں کرسکتے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

جج نے مداخلت کی کوشش کی تو ٹرمپ نے انہیں بھی جھڑک دیا اور کہا کہ تمھارا بھی اپنا ایجنڈہ ہے، تم ایک منٹ سے زیادہ سن نہیں سکتے جس پر جج نے ٹرمپ کے وکیل کو تنبیہ کی کہ اپنے موکل کو سنبھال کے رکھو۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ وہ بے گناہ ہیں، کسی کو دھوکا نہیں دیا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کو دھوکا دہی کے مقدمے میں 370 ملین ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔

a3w
a3w