حیدرآباد

حیدرآباد میں حمڈا کی جانب سے اہم روٹس پر 6ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی

حیدرآباد: اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ شہری ترقی تلنگانہ اروند کمار نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں ٹینک بنڈ، پرانا شہر، فائنانشیل ڈسٹرکٹ وغیرہ کی اہم روٹس پر 6 ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔

حیدرآباد: اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ شہری ترقی تلنگانہ اروند کمار نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں ٹینک بنڈ، پرانا شہر، فائنانشیل ڈسٹرکٹ وغیرہ کی اہم روٹس پر 6 ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم اروند کمار نے اس خصوص میں ڈبل ڈیکر بس کی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ

حیدرآباد کی سڑکوں پر ای۔ڈبل ڈیکرس چلائی جائیں گی۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (حمڈا) کی جانب سے کئی سیاحتی علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

حمڈانے پہلے ہی 12.96 کروڑ روپے میں 6 ڈبل ڈیکر اے سی الیکٹرک بسیں خریدی ہیں۔ٹینک بنڈ، برلامندر، اسمبلی، سالارجنگ میوزیم، چارمینار، مکہ مسجد،تارہ متی بارہ داری، گولکنڈہ، گنڈی پیٹ پارک، درگم چیرو تالاب، ، آئی ٹی کوریڈور اور فائناشیل ڈسٹرکٹ کے علاقوں کا احاطہ یہ بسیں کریں گی۔

صبح میں یہ بسیں ٹینک بنڈ سے چلائی جائیں گی اور مختلف مقامات چلائے جانے کے بعد دوبارہ ٹینک بنڈ واپس ہوں گی۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w