تلنگانہ

مرکزی ٹیم سیلاب سے متاثرہ آندھرا اور تلنگانہ میں نقصانات کا جائزہ لے گی:شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سیلاب اور بھاری بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ "جلد ہی مرکزی ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور نقصان کا جائزہ لے گی۔"

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کو کہا کہ ایک مرکزی ٹیم جلد ہی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی تاکہ نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی نے شرمسار کردیا
لاڈلی بہنا اسکیم کا آغاز

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا "آج نئی دہلی میں، میں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سیلاب اور بھاری بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ "جلد ہی مرکزی ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور نقصان کا جائزہ لے گی۔”

مسٹر چوہان نے گزشتہ ہفتے دونوں ریاستوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور مقامی باشندوں اور افسروں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی تھی ۔