تلنگانہ

کھمم میں درجہ حرارت 43.4ڈگری سلسیس درج

کئی مقامات پر درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت اپنے گھرو ں میں ہی محدود رہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ان ریاستوں کے کئی مقام پرگذشتہ چاردنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 44.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو

کھمم میں اعظم ترین درجہ حرارت 43.4، راماگنڈم میں 43ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔میدک، کریم نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ، شمالی آندھراپردیش کے بشمول دیگر علاقوں میں بھی اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

کئی مقامات پر درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت اپنے گھرو ں میں ہی محدود رہیں۔