تلنگانہ

چیف منسٹر نے آبائی گاؤں کنڈار یڈی پلی میں دسہرہ منایا، عوام میں خوشی کی لہر (ویڈیو)

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی آمد سے کنڈا ریڈی پلی میں دسہرہ تہوار کی خوشیاں دو بالا ہو گئیں۔چیف منسٹر نے ضلع ناگر کرنول کے انگور منڈل کے کنڈا ریڈی پلی میں دسہرہ تہوار منایا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور چند نئی عمارتوں کا افتتاح بھی کیا۔

کلواکرتی (منصف نیوزبیورو) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی آمد سے کنڈا ریڈی پلی میں دسہرہ تہوار کی خوشیاں دو بالا ہو گئیں۔چیف منسٹر نے ضلع ناگر کرنول کے انگور منڈل کے کنڈا ریڈی پلی میں دسہرہ تہوار منایا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور چند نئی عمارتوں کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
جیل میں ڈال دیاجاؤں تب بھی ترقیاتی کام رکنے والے نہیں: کجریوال
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

آج سہ پہر بذریعہ ہیلی کاپٹر چیف منسٹر اپنے آبائی گاؤں پہونچے جہاں عوام نے کھلی جیب میں سفر کے دوران چیف منسٹر پر پھولوں کی بوچھار کی۔ چیف منسٹرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ وہ اپنے آبائی مقام آنے پر گاؤں والوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

ریونت ریڈی نے 45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر پرائمری وٹرنری کلینک،58 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا بی سی کمیونٹی ہال،55 لاکھ کی لاگت سے میموریل لائبریری، 45 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی گئی گرام پنچایت کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور گاؤں میں اندرونی سی سی روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

انہوں نے 32 لاکھ روپے کی لاگت سے چلڈرن پارک اور جمنازیم کا سنگ بنیاد بھی انہوں نے رکھا۔ چیف منسٹر نے یہاں گاؤں میں ہنومان مندر میں پوجا بھی کی۔

چیف منسٹر کے ہمراہ ناگر کرنول کے ایم پی ملوروی، ضلع کلکٹر اچم پیٹ کے رکن اسمبلی اومشی کرشنا، کلو کرتی کے رکن اسمبلی کے نارائن ریڈی، ناگر کرنول کے رکن اسمبلی راجیش ریڈی کے علاوہ مقامی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھے۔