تلنگانہ

قومی قائدین کی موجودگی میں چیف منسٹر نے کھمم کلکٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کیا

تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے انتظامی سہولت اور حکمرانی کو عوام کے قریب لانے کے ارادے سے نئے اضلاع میں انٹی گریٹیڈکلکٹریٹس کی تعمیر شروع کی۔

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ تلنگانہ چندرشیکھرراو نے کھمم کلکٹریٹ کا افتتاح کیرل، دہلی، پنجاب کے وزرائے اعلیٰ،یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو اورسی پی آئی کے قومی لیڈر ڈی راجہ کی موجودگی میں کیا۔

متعلقہ خبریں
ممبئی یونیورسٹی میں سہ روزہ "جشن اردو” کا آغاز ، پروفیسر خالد قیصر ‘ شیخ عبداللہ کا خطاب
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

قبل ازیں یادادری سے ہیلی کاپٹر میں کھمم پہنچنے والے وزرائے اعلیٰ اور قومی لیڈران کا ضلع کھمم کے لیڈروں نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلی چندرشیکھرراو نے قومی رہنماوں کو نو تعمیر شدہ کلکٹریٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

 انہوں نے دفتر میں خصوصی پوجا پروگراموں اور بین المذاہب دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے کلکٹر وی پی گوتم کو چیمبر میں بٹھا کر مبارکباد دی۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے انتظامی سہولت اور حکمرانی کو عوام کے قریب لانے کے ارادے سے نئے اضلاع میں انٹی گریٹیڈکلکٹریٹس کی تعمیر شروع کی۔

 اس کے ایک حصے کے طور پر تلنگانہ حکومت نے کھمم وائرامین روڈ پر ایک نیا کلکٹریٹ تعمیر کیا ہے۔ 53.20 کروڑ روپے کی لاگت سے کھمم انٹی گریٹیڈکلکٹریٹ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔