تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ نے ضلع سنگاریڈی کے کولور میں ایشیا کی سب سے بڑے ہوزنگ پراجکٹ کا افتتاح کیا

وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراونے ضلع سنگاریڈی کے کولور میں ایشیا کی سب سے بڑے ہوزنگ پراجکٹ کے سی آر نگر 2 بی ایچ کے ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراونے ضلع سنگاریڈی کے کولور میں ایشیا کی سب سے بڑے ہوزنگ پراجکٹ کے سی آر نگر 2 بی ایچ کے ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح کیا۔

قبل ازیں انہوں نے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر سے متعلق تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔

اس پروگرام میں وزراء کے ٹی راماراو، ہریش راؤ، سبیتا اندرا ریڈی، ملا ریڈی، پرشانت ریڈی، سرینواس یادو اور جی ایچ ایم سی میئر وجئے لکشمی نے شرکت کی۔

تلنگانہ حکومت نے تقریباً 60 ہزار افرادکی رہائش کے لیے ایک جگہ پر 15,660 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔

کولور میں غریبوں کے لیے تمام سہولیات کے ساتھ یہ مثالی بستی بنائی گئی۔

1,489.29 کروڑ روپے کی لاگت والے اس بڑے پروجیکٹ میں تمام سہولیات والے ڈبل بیڈروم مکانات بنائے گئے ہیں۔

وزیراعلی کی آمد پر ان کا شانداراستقبال کیاگیا۔ بعد ازاں وزیراعلی نے ہاوزنگ پراجکٹ کے قریب پودالگایااور بیٹری سے چلائی جانے والی گاڑی میں بیٹھ کران مکانات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے استفادہ کنندگان کو مکانات حوالے کئے۔ ہر ہاوزنگ یونٹ ایک ہال، دو چھوٹے کمروں، دو بیت الخلاوں، ایک باورچی خانہ پرمشتمل ہے۔

اس پروجیکٹ کے صرف 37 فیصد کا ہی تعمیراتی مقصد کیلئے استعمال کیاگیا۔ ہر ایکڑپر108یونٹ بنائے گئے۔کھلے مقام بشمول سڑکوں، فٹ پاتھس،میدان، سوشیل انفراسٹرکچر اور لینڈ اسکیپ کے لئے 145.5ایکڑ ٹاون شپ الاٹ کی گئی۔

تقریبا 30ہزاردرخت مکمل ٹاون شپ میں بنائے گئے ہیں جس سے سرسبزی وشادابی کویقینی بنایاجارہا ہے۔

ریاستی حکومت نے اعلی معیاری تعمیری سامان کااستعمال کیا اور زیرزمین بجلی کے کیبلس، زیرزمین اسڑام واٹر ڈرینس، ایمرجنسی جنریٹر بیک اپ، پینے کے پانی کی پائپ لائنس، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔