حیدرآباد

چیف منسٹر نے حیدرآباد گلوبل آرٹیفیشل انٹلیجنس سمٹ کا لوگو جاری کیا

اس تقریب میں عالمی آرٹیفشیل انٹلیجنس کے ماہرین، ٹیک انڈسٹری کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، اور ماہرین تعلیم کے اہم خطابات اور فکر انگیز سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں آرٹیفشیل انٹلیجنس کے اہم پہلوؤں پر غور کریں گے۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے 5 اور 6 ستمبرکو ایچ آئی سی سی میں حیدرآباد گلوبل آرٹیفشیل انٹلیجنس سمٹ منعقد کرنے کا  اعلان کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی  ڈی سریدھر بابو، آئی ٹی اینڈ سی انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹس کے خصوصی چیف سکریٹری، جیش رنجن نے آج گلوبل آرٹیفشیل انٹلیجنس سمٹ کے لوگو کی نقاب کشائی کی۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض

 لوگو کے اجراء کے بعد چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا، ”عالمی آرٹیفشیل انٹلیجنس سمٹ   تلنگانہ کو تکنیکی اختراعات میں سب سے آگے رکھنے کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم دنیا بھر سے آرٹیفشیل انٹلیجنس ماہرین اور اختراع کاروں کا حیدرآباد میں خیرمقدم کرنے تیار ہیں۔

 چیف منسٹر نے کہا اس سمٹ کا موضوع ہے ”میکنگ آرٹیفشیل انٹلیجنس ورک فار اوری ون ” رکھا گیا ہے  جس کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کس طرح سماج  کو فائدہ پہنچا سکتا ہے اور کس طرح بااختیار بنا سکتا ہے۔

اس تقریب میں عالمی آرٹیفشیل انٹلیجنس کے ماہرین، ٹیک انڈسٹری کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، اور ماہرین تعلیم کے اہم خطابات اور فکر انگیز سیشن منعقد  کیے جائیں گے۔ اجلاس میں آرٹیفشیل انٹلیجنس کے اہم پہلوؤں پر غور کریں گے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا، عالمی ارٹیفشیل انٹلیجنس سمٹ میں ارٹیفشیل انٹلیجنس کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے تلنگانہ کی لگن کو ظاہر کیا جایگا۔ یہ تقریب علم کے اشتراک، اختراع کو فروغ دینے، اور عالمی چیلنجس  سے نمٹنے کے لیے آرٹیفشیل انٹلیجنس کی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک کلیدی پلاٹ فارم ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا یہ سربراہی اجلاس مصنوعی ذہانت کے مستقبل اور دنیا پر اس کے اثرات میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لیے شرکت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے نیز آرٹیفشیل انٹلیجنس کے شوقین افراد کے لیے سیکھنے، نیٹ ورکنگ اور تعاون کے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس تقریب میں 50 سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے، جس میں صنعت، اکیڈیمی، اسٹارٹ اپس، حکومت اور فاؤنڈیشنز جیسے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والے 2,000 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

a3w
a3w