دہلی

ہم جنس جوڑوں کیلئے سماجی فوائد حکومت کمیٹی تشکیل دینے پر رضامند

مرکز نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ ہم جنس پرست جوڑوں کے لیے بنیادی سماجی فوائد کے سلسلہ میں چند خدشات کو دور کرنے کے لیے انتظامی اقدامات کی جانچ کرنے کابینی سکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے پر رضامند ہے۔

نئی دہلی: مرکز نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ ہم جنس پرست جوڑوں کے لیے بنیادی سماجی فوائد کے سلسلہ میں چند خدشات کو دور کرنے کے لیے انتظامی اقدامات کی جانچ کرنے کابینی سکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے پر رضامند ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
الیکشن کمشنرس کے تقرر پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
مولانا کلیم صدیقی پر کیس کی سماعت میں تاخیر کا الزام
تین طلاق قانون کے جواز کو چالینج، سپریم کورٹ میں تازہ درخواست
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی زیرصدارت پانچ رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہاکہ پچھلی سماعت کے تناظر میں یہ مسئلہ انسانی تحفظات کا تھا اور بحث کچھ ایسی تھی جو انتظامی طور پر کی جاسکتی تھی اور اس کے لیے انھوں نے ہدایات لی ہیں۔

مہتا نے کہا کہ کچھ انتظامی اقدامات کرنے کے بارے میں حکومت مثبت ہے اور حکومت کاخیال ہے کہ اس مقصد کے لیے ایک سے زیادہ وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی۔

اسی لیے کابینی سکریٹری درجہ کے عہدیدار کی زیرصدارت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مہتا نے کہا کہ درخواست گزاروں کے وکیل انہیں اپنی تجاویز یا ان مسائل سے واقف کراسکتے ہیں جن کا وہ سامنا کررہے ہیں، جس کی کمیٹی جانچ کرسکتی ہے اور کوشش کرے گی کہ جہاں تک قانونی طور پر جائز ہے، ان کو حل کیا جائے۔