حیدرآباد

چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ نو منتخب ٹیچرس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی 9اکتوبر کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں احکام تقررات حوالے کریں گے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ نو منتخب ٹیچرس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی 9اکتوبر کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں احکام تقررات حوالے کریں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

9 اکتوبر کی شام 4 بجے منعقد شدنی پروگرام کے انتظامات پر متعلقہ سکریٹریوں اور کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی گئی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ تقریباً 10,000 ٹیچر امیدواروں کو تقرر کے احکام دئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلکٹرز نے منتخب اساتذہ کے امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ شانتی کماری نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن کمشنر پیر کی شام تک حتمی فہرست کلکٹرس کو سونپ دیں گے۔

تمام منتخب اساتذہ کو ایل بی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنا ہوگا۔ کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے منصوبہ بندی کریں۔ منتخب اساتذہ کو حیدرآباد پہنچانے کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کیا جائے اور ہر بس پر ایک کانسٹیبل اور کوآرڈینیشن آفیسر موجود رہے۔

سٹی پولیس کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ اضلاع سے آنے والی بسوں کے لیے مقام تقریب کے قریب پارکنگ کا انتظام کریں۔