حیدرآباد

راہول کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں چیف منسٹر شرکت کریں گے

دہلی میں قیام کے دوران ریڈی، پارٹی کی مرکزی قیادت سے کونسل کی2 نشستوں کیلئے29 جنوری کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کی نامزدگی کے معاملہ پر بات چیت کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جو فی الوقت ملک کے صدر مقام دہلی میں ہیں، توقع ہے کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوں گے۔ اس یاترا کا 14جنوری کو منی پور سے آغاز ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کانگریس کی سینئر قائد سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ریڈی، اتوار کی صبح دہلی سے منی پور روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ راہول کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شرکت کریں گے اور شام میں دوبارہ دہلی واپس ہوں گے جہاں سے وہ عالمی اکنامک فورم سمٹ میں شرکت کے لئے ڈاؤس روانہ ہوں گے۔

 دہلی میں قیام کے دوران ریڈی، پارٹی کی مرکزی قیادت سے کونسل کی2 نشستوں کیلئے29 جنوری کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کی نامزدگی کے معاملہ پر بات چیت کریں گے۔

ڈاؤس میں منعقد شدنی عالمی معاشی فورم سمٹ میں چیف منسٹر کے ساتھ وزیر آائی ٹی ڈی سریدھر بابو اور دیگر سینئر عہدیدار رہیں گے، وہ، مختلف صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ اور ان سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔