حیدرآباد
Waqf Protection March Hyderabad: وقف بچاؤ مارچ کو کامیاب بنانے کی اپیل
وقف املاک کی حفاظت تمام امت مسلمہ کی ہے۔ اس پر کسی کی بھی بری نظر کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ وقفہ وقفہ سے ہم کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن آج وقف کی زمین کو نشانہ بنانے کی سازش قابل مذمت ہے۔

Waqf Protection March Hyderabad: حیدرآباد: وقف املاک کی حفاظت تمام امت مسلمہ کی ہے۔ اس پر کسی کی بھی بری نظر کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ وقفہ وقفہ سے ہم کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن آج وقف کی زمین کو نشانہ بنانے کی سازش قابل مذمت ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق انڈین آرمی کوچ و باڈی بلڈر شفیع سمیع نے کیا۔
انہوں نے تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی کی جانب سے 13 اپریل اتوار کو 3 بجے دن نکالے جانے والے احتجاجی مارچ میں شرکت کریں۔
نظام کالج سے مجسمہ ڈاکٹر امبیڈ کر حسین ساگر تک نکالے جانے والے اس احتجاجی مارچ میں کثیر تعداد میں موجود رہیں۔
انہوں نے مارچ میں کا شرکت کرنے والوں سے کہا کہ وہ پرسکون انداز میں ترنگا ساتھ لے کر آئیں اور اپنی یکجہتی کا ثبوت دیں۔