تلنگانہ

سنکرانتی پر مرغوں کی لڑائی کو روکاجائے

پیٹا نے شکایت کی کہ ملک بھر میں مرغوں کی لڑائی پر امتناع عائد کئے جانے کے باوجود میدان بنائے جارہے ہیں اور مرغوں کو طاقتور چیزیں کھلائی جاتی ہیں انہیں الکحل بھی پلائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: انیمل ویلفیر بورڈ نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کیلئے ایمرجنسی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تلگو کی ان دونوں ریاستوں میں سنکرانتی کے دوران مرغوں کی لڑائی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ اتھیکل ٹریٹمنٹ آف انیملس(PETA) انڈیا کی شکایت پر دونوں ریاستوں کو ایمرجنسی ایڈوائزری جاری کی گئی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
آوارہ کتوں پر قابو پانے ویلفیر بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری: میئر
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

 پیٹا نے شکایت کی کہ ملک بھر میں مرغوں کی لڑائی پر امتناع عائد کئے جانے کے باوجود میدان بنائے جارہے ہیں اور مرغوں کو طاقتور چیزیں کھلائی جاتی ہیں انہیں الکحل بھی پلائی جاتی ہے۔

 پیٹا کے مطابق انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا (اے ڈبلیو بی آئی) نے فوری طور پر آندھرا پردیش انیمل ویلفیر بورڈ کے ساتھ تلنگانہ انیمل ویلفیر بورڈ کو مکتوب جاری  کیا گیا ہے تاکہ حکام کو مناسب کارروائی کرنے اور کی گئی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی جائے پیٹا انڈیا نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ پولیس کو مکتوبات روانہ کرتے ہوئے انہیں فوری کارروائی کرنے لڑائی کیلئے تیار کئے گئے مرغوں کو تحویل  میں لینے کی ہدایت دی گئی۔

 آندھرا پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے اپنے ماتحت پولیس عہدیداروں کو سنکرانتی تہوار کے دوران مرغوں کی لڑائی کے خلاف چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ پیٹا نے ہر ایک شہری پر زور دیا کہ وہ مرغوں کی لڑائی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں پیٹا انڈیا کے ڈائرکٹر آف اڈوکیسی پروجیکٹس خوشبو گیتا نے یہ بات کہی۔

a3w
a3w