دہلی

انتخابی نتائج میں تاخیر پر کانگریس وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی

ابھیشک منو سنگھوی نے کہا کہ کمیشن کو بتایا گیا کہ جو اپ ڈیٹ ہر آدھے گھنٹے بعد آنا چاہیے تھا وہ کمیشن کی ویب سائٹ پر نہیں آ رہے ہیں اور حلقہ وار اپ ڈیٹس آنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے ایک وفد نے انتخابی اپ ڈیٹس میں تاخیر، ہر آدھے گھنٹے بعد راؤنڈ وار اپ ڈیٹس نہ آنے اور سونی پت میں ای وی ایم میں خرابی کی شکایت کے مسئلے پر منگل کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اس کے فوری حل پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی اور سلمان خورشید نے نرواچن بھون کے باہر موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کمیشن کو گنتی میں سست روی کے بارے میں بتایا گیا تو کمیشن نے انہیں بتایا کہ گنتی میں تاخیر کیسے ہو رہی ہے۔ لیکن وہ مزید تاخیر سے بچنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کو بتایا گیا کہ جو اپ ڈیٹ ہر آدھے گھنٹے بعد آنا چاہیے تھا وہ کمیشن کی ویب سائٹ پر نہیں آ رہے ہیں اور حلقہ وار اپ ڈیٹس آنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

کانگریس کے لیڈروں نے کہا’’ الیکشن کمیشن نے ہمیں بتایا کہ اپ ڈیٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ جس حلقے سے گنتی کی اپ ڈیٹ آتی ہے اسے پہلے دیا جاتا ہے۔ یہ کام لوک سبھا حلقہ کے حساب سے ہوتا ہے کیونکہ تمام حلقوں کے نتائج ایک ساتھ نہیں دیے جا سکتے ہیں ا ن کا پہلے حساب لیا جائے گا بعد میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔ بہرحال کمیشن کے ساتھ بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔

اس سے قبل کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش نے انتخابی نتائج میں اپ ڈیٹ کا مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ "الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور مختلف چینلز پر نتائج کو اس رفتار سے اپ ڈیٹ کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ پچھلے دو گھنٹے سے یہ عمل اتنا سست کیوں ہے؟ "سست کرنے کے احکامات کہاں سے آئے؟”

اس کے بعد کانگریس میں سرگرمی بڑھ گئی اور پارٹی کا ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملنے گیا۔ کمیشن سے ملاقات کے بعد مسٹر سنگھوی نے کہا کہ کمیشن کے ساتھ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور کمیشن نے انہیں تاخیر کی وجہ بتائی۔

سونی پت کے دو اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ مشینوں میں خرابی کے بارے میں کمیشن کو شکایت کی گئی تھی، جس پر کمیشن نے کہا کہ اس صورت حال میں پرچیاں آپس میں ملائی جاتی ہیں تاکہ ووٹوں کی گنتی میں کوئی تضاد نہ ہو۔

a3w
a3w