مشرق وسطیٰ

خانہ کعبہ کے ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا اعلان

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، غلاف کعبہ یکم محرم 1446 ہجری کو تبدیل ہوگا۔

مکہ مکرمہ: غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، غلاف کعبہ یکم محرم 1446 ہجری کو تبدیل ہوگا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش
محرم کو سرکاری سطح پر منانے حکومت سے مطالبہ

رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کسوا کو تبدیل کرنے کیلئے 159 ہنر مند تکنیکی ماہرین اور کاریگر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 200 سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔

اس میں دنیا کی سب سے بڑی 16 میٹر طویل سلائی مشین استعمال کی جاتی ہے، غلاف کعبہ کی تیاری میں ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتاہے، غلاف کی تیاری کیلئے کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس میں جدید مشینیں ہیں۔

مشینیں قرآنی آیات کی کڑھائی، آیات، دعاؤں کیلئے کالا ریشم تیار کرتی ہیں، مشینیں سادہ ریشم بھی تیار کرتی ہیں جن پر آیات پرنٹ کی جاتی ہیں،

سونے اورچاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری بھی کی جاتی ہے، غلاف کی تیاری میں 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔

a3w
a3w