جرائم و حادثات

تلنگانہ: ضلع ہنمکنڈہ میں دولاریوں میں تصادم۔ایک ڈرائیور ہلاک

تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری

یہ حادثہ ضلع کے حسن پرتی منڈل مستقرکے قریب اُس وقت پیش آیا جب دو لاریوں کا تصادم ہوگیا۔ حادثہ اتنا شدیدتھا کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مہلوک ڈرائیور کی شناخت موہن نائیک کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع سوریہ پیٹ کا رہنے والا ہے۔اس حادثہ میں ایک لاری کے کیبن میں وہ پھنس گیا تھا۔

اس حادثہ میں دونوں لاریوں کو شدید نقصان ہوا۔زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔