لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخوں کا ہفتہ کو ہوگا اعلان؟
نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنروں گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو نے جمعہ کو چارج سنبھال لیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں لوک سبھا انتخابات کے لیے تیار ہو چکی ہیں۔
نئی دہلی: لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے شیڈول کا ہفتہ کو اعلان ہونے جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ جانکاری دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر تین بجے انتخابی شیڈول کے حوالے سے پریس کانفرنس ہوگی جس میں تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ سکم، اڈیشہ، اروناچل پردیش اور آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنروں گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو نے جمعہ کو چارج سنبھال لیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں لوک سبھا انتخابات کے لیے تیار ہو چکی ہیں۔
بی جے پی، کانگریس، ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔ آخری بار 2019 میں عام انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی کے درمیان سات مرحلوں میں ہوئے تھے اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوئی تھی۔