مشرق وسطیٰ

مراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2681 ہوئی

مراکش میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,681 اور زخمیوں کی تعداد 2,501 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع پیر کو مراکشی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں دی گئی ہے۔

امزمیز، مراکش: مراکش میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,681 اور زخمیوں کی تعداد 2,501 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع پیر کو مراکشی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں دی گئی ہے۔

اسپین اور برطانیہ کی جانب سے بھیجی گئی امدادی ٹیمیں زلزلے کے مرکز کے قریب واقع گاؤں امزمیزپہنچ گئی ہیں۔

ہیلی کاپٹر زلزلے سے متاثرہ پرانے شہر مراکش اور دیگر زلزلہ زدہ علاقوں کے درمیان چکرلگارہے ہیں۔ بیان کے مطابق، سب سے زیادہ متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ شمالی افریقی ملک میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 11 منٹ پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔