آندھراپردیش

6سالہ لڑکی پر حملہ اور ہلاک کرنے والے تیندوے کی نشاندہی

لڑکی پر حملہ اور اس کو ہلاک کرنے کے واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد جملہ 6تیندووں کو پکڑاگیا تھا۔ان کو تروپتی زوپارک منتقل کردیاگیاتھا۔لڑکی پر حملہ کا یہ واقعہ گذشتہ سال 11اگست کو پیش آیاتھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں گذشتہ سال اگست میں 6سالہ لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کرنے والے تیندوے کی نشاندہی کا کام محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کیا۔اس لڑکی کی شناخت لکشتا کے طورپر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

تروپتی کے الی پیری علاقہ میں اس جنگلی جانور نے لڑکی پر حملہ کیاتھا اورجنگلاتی علاقہ میں اس کو لے جاکر اسے ہلاک کردیا تھاجس کے بعد تروملاتروپتی دیواستھانم(ٹی ٹی ڈی) کے عہدیداروں نے جن چار تیندوں کو پکڑا تھاان میں سے اسے ایک قراردیاگیا تھا۔

لڑکی پر حملہ اور اس کو ہلاک کرنے کے واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد جملہ 6تیندووں کو پکڑاگیا تھا۔ان کو تروپتی زوپارک منتقل کردیاگیاتھا۔لڑکی پر حملہ کا یہ واقعہ گذشتہ سال 11اگست کو پیش آیاتھا۔

a3w
a3w