دیگر ممالکسوشیل میڈیا

کمبوڈیا کے کیسینو ہوٹل میں بھیانک آتشزدگی،400 افراد پھنس گئے

کمبوڈین نیشنل کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وائس چیئرمین کن کم نے صحافیوں کو بتایا کہ کیسینو کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر بھیجے گئے ہیں۔

نوم پنہ: کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحد پرپوپیٹ شہرکے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی کیسینو ہوٹل میں چہارشنبہ کی دیر رات لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 ​​دیگر زخمی ہوگئے اور 400 زیادہ پھنسے ہوئے ہیں۔ پوپیٹ ٹاؤن ہال انتظامیہ کے سربراہ نم فونینگ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

فوینگ نے آج یہاں دی نوم پنہ پوسٹ کو بتایا، ’’آج صبح 9 بج کر 10 منٹ تک 10 سے زائد افراد کی موت ہوگئی اور 30 سے زیادہ زخمیوں کوتھائی لینڈ کے صوبہ سا کائیو کے ضلع آرنیا پرتھیت کے اسپتال میں بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیسینو ہوٹل میں 400 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر تھائی لینڈ کے باشندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ بدھ کی رات لگی اور ابھی تک اسے بجھایا نہیں جاسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

کمبوڈین نیشنل کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وائس چیئرمین کن کم نے صحافیوں کو بتایا کہ کیسینو کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر بھیجے گئے ہیں۔