دہلی
اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا: کپل سبل
رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے ہفتہ کے دن بی جے پی کو چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی سی بی آئی میں طلبی کے لئے نشانہ تنقید بنایا۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے ہفتہ کے دن بی جے پی کو چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی سی بی آئی میں طلبی کے لئے نشانہ تنقید بنایا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ برسراقتدار جماعت ”اپوزیشن مکت بھارت“ چاہتی ہے۔ وہ اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والے قائدین کی امیج خراب کرنا چاہتی ہے۔
کپل سبل نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ وہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے اس ”بے جا استعمال“ کے خلاف متحدہ آواز اٹھائیں۔
تمام اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے تک بی جے پی سے لڑنا دشوار ہوگا۔کپل سبل نے کہا کہ سی بی آئی نے کجریوال کو طلب کیا ہے‘ بی جے پی کا کہنا ہے کہ قانون اپنا کام کررہا ہے جبکہ میرا کہنا ہے کہ عتاب اپنا کام کررہا ہے۔