دہلی
ٹرینڈنگ

چندریان 3 کی ٹیم میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین فارغین بھی شامل

جامعہ ملیہ کے انتظامیہ نے کہا کہ امیت کاشف اور اریب نے اسرو کے مرکوز رکروٹمنٹ بورڈ۔2019کے سائنٹسٹ/انجینئر کی پوسٹ کا امتحان کامیاب کیا تھا۔ اسرو نے ستمبر 2021 میں امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین فارغین امیت کمار بھردواج‘ محمد کاشف اور اریب احمد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے تاریخی چاند مشن چندریان۔3 کا حصہ رہے ہیں۔ جامعہ ملیہ نے اپنے فارغین کی اس شراکت داری پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔

متعلقہ خبریں
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 3 نئے شعبے متعارف
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

 جامعہ کے انتظامیہ نے کہا ”اس تاریخی کامیابی کے ساتھ بھارت چاند کے جنوبی قطب پر لینڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔“ یہ تینوں فارغین امیت کمار بھردواج‘ محمد کاشف اور اریب احمد شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے طلبہ تھے اور 2019 ء میں اپنا بی ٹیک مکمل کیا تھا۔

جامعہ ملیہ کے انتظامیہ نے کہا کہ امیت کاشف اور اریب نے اسرو کے مرکوز رکروٹمنٹ بورڈ۔2019کے سائنٹسٹ/انجینئر کی پوسٹ کا امتحان کامیاب کیا تھا۔ اسرو نے ستمبر 2021 میں امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

 کاشف نے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا تھا اور یہ تینوں سائنٹسٹ/انجنینئر کی پوسٹ کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا ”میں اس موقع پر میں پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس مشن کی کامیابی پر مبارک بادی پیش کرتی ہوں۔

“ وائس چانسلر نے کہا ”یہ قومی جشن منانے کا موقع ہے اور ہم یہ جان کر زیادہ خوش ہیں کہ ہمارے طلبہ بھی اس تاریخی مشن کا حصہ رہے ہیں۔ میں انہیں ان کی کامیابی پر مبارک بادی دیتی ہوں اور مستقبل کے لئے ان کی کاوشوں پر نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔ جامعہ برادری ان پر فخر کرتی ہے۔“

a3w
a3w