حیدرآباد
اسداویسی کے ساتھ ان کے افراد خاندان نے بھی ووٹ کے حق کا استعمال کیا (ویڈیو)
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی جو حلقہ حیدرآباد سے ایک بار پھر مقابلہ کررہے ہیں، اپنے گھر کے قریب شاستری پورم میں جو حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ میں آتا ہے‘حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی جو حلقہ حیدرآباد سے ایک بار پھر مقابلہ کررہے ہیں، اپنے گھر کے قریب شاستری پورم میں جو حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ میں آتا ہے‘حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔
ایک بوتھ پر اسداویسی کے ساتھ ان کے افراد خاندان نے بھی ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔
میڈیا کے نمائندوں نے جب اسدالدین اویسی سے پوچھاکہ آج کا دن آپ کے لئے بطورخاص ہے کیونکہ آج آپ کی سالگرہ ہے تو صدر مجلس نے کہاکہ میں نے کبھی بھی سالگرہ نہیں منائی ہے۔