مشرق وسطیٰ

وزیراعظم نتن یاہو کے استعفیٰ کیلئے اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہوں کا مطالبہ

اسرائیلی کمپنی کے لیڈرس نے کہاکہ 7 اکتوبر کو غزہ سے حماس کا غیرمعمولی حملہ روکنے میں حکومت کی ناکامی کے مد نظر نتن یاہو کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

یروشلم: جنگ کے دوران قیادت نہیں بدلی جاتی کے خیال کی نفی کرتے ہوئے کئی سرکردہ اسرائیلی ایک کمپنی لیڈرس نے وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کی جلد سے جلد برطرفی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نقصانات ہٹ جائیں۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
جے ایم ایم رکن اسمبلی سرفراز احمد اچانک مستعفی
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو

انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر کو غزہ سے حماس کا غیرمعمولی حملہ روکنے میں حکومت کی ناکامی کے مد نظر نتن یاہو کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ کئی ٹیک لیڈرس نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار پر وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہاکہ نتن یاہو قیادت کے اہل نہیں ہیں اور انہیں جانا چاہئے۔ کئی سیکوریٹی سربراہوں نے بڑی ناکامی کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن طویل عرصہ سے وزارت عظمیٰ پر فائز نتن یاہو نے کوئی بھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جاریہ جنگ نے مقامی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا خرچ روزانہ تقریباً 246 ملین امریکی ڈالر ہوگیا ہے۔ اسرائیلی کرنسی کی قدر بھی گھٹ گئی ہے۔ پہلے کئی سالوں میں ایسا نہیں ہوا تھا۔

a3w
a3w