مہاراشٹرا
ڈپٹی اسپیکر مہاراشٹرا نے تیسری منزل سے سیفٹی نیٹ پر چھلانگ لگادی (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسمبلی کے 7 تا 8 قبائلی ارکان ِ اسمبلی نے جن کا تعلق برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتوں سے ہے‘ ڈپٹی اسپیکر نرہری زیروال کی قیادت میں جمعہ کے دن اسمبلی عمارت کی تیسری منزل سے سیفٹی نیٹ پر چھلانگ لگادی۔

ممبئی(آئی اے این ایس) مہاراشٹرا اسمبلی کے 7 تا 8 قبائلی ارکان ِ اسمبلی نے جن کا تعلق برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتوں سے ہے‘ ڈپٹی اسپیکر نرہری زیروال کی قیادت میں جمعہ کے دن اسمبلی عمارت کی تیسری منزل سے سیفٹی نیٹ پر چھلانگ لگادی۔
وہ دھنگر برادری کو ایس سی زمرہ سے ریزرویشن دینے کے حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
منترالیہ میں یہ چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی صدارت میں ساتویں منزل میں ریاستی کابینہ کا اجلاس جاری تھا۔
قبائلی ارکان ِ اسمبلی نے دوران ِ احتجاج کاغذات بھی پھینکے۔ پولیس حیران رہ گئی کیونکہ اس نے اس کی توقع نہیں کی تھی۔
اس نے مزید فورس طلب کرلی۔ زیروال نے کہا کہ چیف منسٹر نے کل 7 گھنٹے انتظار کرایا لیکن ملاقات نہیں کی۔