تلنگانہ
آکٹوپس دستہ کی تمثیلی مشق، عوام حیرت زدہ
اس اچانک تمثیلی مشق کو دیکھ کر مندر میں درشن کے لئے آنے والے افراد اور مقامی افراد حیرت زدہ رہ گئے جنہوں نے سمجھا کہ اس علاقہ میں انکاونٹر پیش آیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پولیس کے آکٹوپس دستہ کے ساتھ ساتھ سی آرپی ایف کے جوانوں نے ضلع کے کنڈاگٹو علاقہ کی مندر کے قریب تمثیلی مشق کی۔
اس اچانک تمثیلی مشق کو دیکھ کر مندر میں درشن کے لئے آنے والے افراد اور مقامی افراد حیرت زدہ رہ گئے جنہوں نے سمجھا کہ اس علاقہ میں انکاونٹر پیش آیا ہے۔
تاہم مقامی عوام کے ساتھ ساتھ شردھالووں نے اس وقت راحت کی سانس لی جب انہیں یہ پتہ چلا کہ یہ ان اہلکاروں کی تربیت کا حصہ ہے۔
اس مشق میں جگتیال کے ڈی ایس پی کی قیادت میں 120اہلکاروں نے حصہ لیا۔